کراچی : بارش اور کے الیکٹرک سے عوام پریشان

بارش کی تباہی کی رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی، کئی کئی...
شائع 29 اگست 2020 06:59pm

بارش کی تباہی کی رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی، کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہونا معمول بن گیا۔

شہری کے الیکٹرک کے شکایتی نمبروں پر فون کرکے تھک گئے۔

بارش نے تباہی مچانے میں جو کسر چھوڑی، وہ کے الیکٹرک نے پوری کردی۔ بجلی چلی جائے، تو واپس آنے کا نام ہی نہیں لیتی ، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔

ضلعی وسطی ہو یا غربی یا پھر کراچی کا کوئی بھی علاقہ کے الیکٹرک نےشب خون مارنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے کے بعد شہریوں نے سخت ردعمل دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شاید کے الیکٹرک اتنی مضبوط مافیا بن چکی ہے کہ حکومت، عدالت، نیپرا سمیت کوئی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

شہری پوچھتے ہیں کہ حکومت اور نیپرا نے کے الیکٹرک کو بے لگام کیوں چھوڑا ہوا ہے؟

کے الیکٹرک سے کیا جانے والا خفیہ معاہدہ عوام کے سامنے کیوں نہیں لایا جاتا؟

کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پرخاموشی، تین کروڑ شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے؟

وہ کیا گٹھ جوڑ ہے جو کے الیکٹرک کے بوسیدہ اور کمزور نظام سسٹم کے خلاف ایکشن لینے سے روکتا ہے؟

کے الیکٹرک کے خلاف عوام احتجاج کرکے تھک چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدارا۔ اس ظالم ادارے کے خلاف کوئی تو ایکشن لے۔

Read Comments