کوئٹہ: شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پزیر

کوئٹہ میں نویں محرم، شبیہ ذوالجناح کا جلوس سخت حفاظتی انتظامات...
اپ ڈیٹ 29 اگست 2020 07:50pm

کوئٹہ میں نویں محرم، شبیہ ذوالجناح کا جلوس سخت حفاظتی انتظامات میں اختتام پزیر ہوگیا۔

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا مختصر جلوس سخت حفاظتی انتظامات میں مکمل ہوا ماتمی جلوس امام بارگاہ ناصر العزا کے باہر سے برآمد ہوا ۔

قبل ازیں علامہ ظل ثقلین حیدر زیدی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

نویں محرم کے جلوس کے موقع ہر روٹ کے راستے کو سیل کیا گیا تھا پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء پہنچ کر پرامن طور ہر اختتام پزیر ہوا.

Read Comments