کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی تاحال جمع،مسافروں کو مشکلات

کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر برسات کے پانی کی تاحال نکاسی نہیں کی...
شائع 29 اگست 2020 08:26pm

کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر برسات کے پانی کی تاحال نکاسی نہیں کی جاسکی ۔

مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ پانی کے باعث سڑک پر ٹریفک حادثات بھی ہو رہے ہیں ۔

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پانی میں ڈوب گئی صفورہ چورنگی سے حسن اسکوائر تک جگہ جگہ پانی ٹھیرا ہوا ہے ۔بارش ہوئے دو دن گزر گئے لیکن اب تک نکاسی نہیں کی جاسکی۔ موٹر سائیکل سواروں کیلیے سڑک سے گزرنا محال ہوگیا۔

شہری اپنے کپڑے بچا کرانتہائی سست رفتار میں بائیک چلاتے رہے۔ شہری کہتے ہیں بارش تو رک گئی لیکن مشکلات بڑھ گئیں ۔ انتظامیہ نے صرف وعدے کیے کام کچھ نہیں کیا۔

یونیورسٹی روڈ کی اس حالت کے باعث یہاں سے گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں ۔

Read Comments