کراچی: بارش، تین روز میں 35 جاں بحق
کراچی میں بارش کے باعث گزشتہ تین روز میں جاں بحق ہونیوالےا فراد...
کراچی میں بارش کے باعث گزشتہ تین روز میں جاں بحق ہونیوالےا فراد کی تعداد پینتیس ہوگئی۔
کراچی کی بارش کئی لوگوں کیلئے موت کا پیغام لائی ۔ ریسکیو اداروں نے آج بھی خاتون سمیت چار افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں ۔ جس کے بعد تین روز میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد پینتیس ہوگئی ۔
جاں بحق افراد میں چار خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں شہریوں کے
ڈوبنے کی اطلاعات پر اب بھی ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
Read Comments