سندھ کے بیس اضلاع آفت زدہ قرار
سندھ حکومت نے صوبے کے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے ۔
ان اضلاع میں کراچی کے چھ اور حیدرآباد کے نو اضلاع شامل ہیں ۔ جن میں جنوبی، غربی، شرقی، سینٹرل، کورنگی کراچی اور ملیر کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح میرپور خاص کے تین اور شہید بینظیر آباد کے دو اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
ان علاقوں کو کلامٹیز ایکٹ 1958 کے تحت افت زدہ قراردیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس سے پانی نکال دیا گیا ۔ کے پی ٹی انڈر پاس کھولنے کیلئے اب بھی کام جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ سرجانی ٹاؤن، قیوم آباد اور سعدی ٹاؤن میں تین فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جارہی ہیں، سرجانی،قیوم آباداورسعدی ٹاؤن میں3فیلڈ اسپتال قائم کیے۔