نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کر دیا،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا...
شائع 30 اگست 2020 10:27am

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن اور اس کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کر دیا۔

یوم عاشور کے موقع پر وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 10محرم حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے، یومِ عاشور ظلمت کیخلاف مزاحمت کا پیغام ہے۔

شبلی فراز نےمزید کہاکہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کر دیا، حضرت امام حسینؓ کا عمل اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

Read Comments