ظلم اور جھوٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیئے،بلاول بھٹو
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ...
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیئے،ظلم کشمیر میں ہویافلسطین میں ،ان کیخلاف لڑناہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ تشدد اورجبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے،انسانیت کیخلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت کرنی چاہیئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تجدید عہدنوکرتے ہیں ظلم اورناانصافی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ،آج کے دن کربلا کے عظیم شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہناتھا کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوںکامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہیئے،ظلم کشمیر میں ہویافلسطین میں ،ان کیخلاف لڑناہوگا۔
Read Comments
