حکومتی تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کا الزام،وزیر داخلہ عہدے سے فارغ

حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی اور مظاہروں کے لیے اجازت نامے...
شائع 31 اگست 2020 10:10am

حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی اور مظاہروں کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کے الزام پر لیبیا کی وفاقی حکومت نے وزیر داخلہ کو کام سے روک دیا۔

لیبیا میں وفاقی حکومت کی صدارتی کونسل نے وزیر داخلہ فتحی علی باشاہ کوعہدے سے ہٹا دیا۔

صدارتی کونسل نے فیصلے میں کہا کہ وزیر داخلہ کو بہتر گھنٹوں کے اندر صدارتی کونسل کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش کیا جائے۔

وزیر داخلہ سے مظاہروں کے لیے اجازت نامے جاری کرنے، مظاہرین کے لیے مطلوبہ تحفظ فراہم کرنے اور مظاہروں سے متعلق بیانات جاری کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ مظاہرے اس ہفتہ قبل کے طرابلس اور دیگر شہروں میں ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ پر حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔

Read Comments