لاہورہائیکورٹ: تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

لاہورہائیکورٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے دائر درخواستیں...
اپ ڈیٹ 31 اگست 2020 02:24pm

لاہورہائیکورٹ نے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئےمنظور کرلیں،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کورونا کے باعث بند اسکولوں کو کھلوانے سے متعلقدائر درخواست پر سماعت کی۔

درخوست گزار ایڈووکیٹ ارشد ورک نے موقف اختیار کیا کہ ڈبلیو ایچ او تعلیمی اداروں کلئےے ایس او پیز جاری کر چکی ہے،بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شدید متاثر ہو رہا ہے،سکول کھولے جائیں،پوری دنیا میں تعلیمی نظام بحال ہو رہا ہے پاکستان میں کیوں نہیں،حکومت چاہے تو ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھلوا سکتی ہے،عدالت حکومت کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Read Comments