وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلا لیا، حالیہ بارشوں خصوصا کراچی شہر کی صورتحال ، نقصانات ،نالوں کی صفائی اورنکاسی آب کے معاملات زیر بحث آئیں گے، کابینہ کو گندم اورچینی کی درآمد پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا اسلام آباد ،لاہور،کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں مارگلہ روڑ اسلام آباد پر تجاوزارت کیخلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ منشیات کی ادوایات اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کا معاملہ کایبنہ کے سامنے رکھا جائے گا ۔
ایجنڈے کے مطابق ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کے معیار اور وقت کا تعین کیا جائے گا ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ وفاقی کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔
نیپرا کی سالانہ رپورٹ ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
