پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش ،موسم خوشگوار
لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش ہوئی،جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ،ساہیوال ،خانیوال ،ملتان اور جہانیاں میں بادل خوب برسے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی باران رحمت نے جل تھل ایک کردیا،ساہیوال، روجھان،خانیوال، جہانیاں اور جلالپور پیروالا سمیت مختلف اضلاع میں کئی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث دریاوں کی صورتحال بھی بدلنے لگی،ملتان میں ملتان دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دریائی علاقوں میں موجود زرعی اراضی اور آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،محکمہ انہار نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
سیالکوٹ میں نالہ پلکھو کی تباہ کاریوں کے باعث 4منزل عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم عمارت کے خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور میں بھی آج صبح سے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ صوبے بھر میں مختلف مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
