وزیراعظم کاعاشورہ پرفرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عاشورہ پر فرقہ واریت کی آگ...
اپ ڈیٹ 31 اگست 2020 01:40pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عاشورہ پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے پر امن انعقاد پرقوم کا شکریہ اداکرتا ہوں تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے 10محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کلام ف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments