عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب میں 12سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12سیکرٹریز...
شائع 31 اگست 2020 02:48pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔

حکومت پنجاب کا جنوبی پنجاب کی فلاح کیلئے اہم اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب میں 12سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیاگیا ،جس کے مطابق سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی تعینات ہوں گے۔

سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری انرجی ، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری سپورٹس جنوبی پنجاب بھی تعینات ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے،تعینات ہونےوالے سیکرٹریزجنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے،جو مکمل اختیارات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

Read Comments