بارش سے تباہی، شہباز شریف کراچی کا دورہ کرینگے

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔...
شائع 31 اگست 2020 09:27pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ریکارڈ بارشوں سے کراچی میں کتنی تباہی ہوئی؟عوام کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

شہبازشریف بارش متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، مسلم لیگ ن کے صدر کی سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Read Comments