کراچی : گزری انڈرپاس کلیئر قرار ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف...
شائع 31 اگست 2020 10:26pm

پاک فوج کی جانب سے کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کے انجینئرز نے گذری انڈرپاس کلیئر کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کے پی ٹی،سوک سینٹراورگولیمارانڈرپاس بھی ٹریفک کیلئےکلیئرکردییے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف مقامات پرڈی واٹرنگ کاعمل بدستورجاری ہے،آرمی موبائل ریکوری وہیکلز متاثرہ گاڑیاں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قیوم آباد،سرجانی ٹاؤن اورسعدی ٹاؤن میں طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

آرمی موبائل ریکوری وہیکلز متاثرہ گاڑیاں ہٹانے میں مصروفپاک فوج کے ایمرجنسی میڈیکل سینٹرز اورریلیف کیپمس بھی امداد میں مصروف ہیں۔

Read Comments