ویڈیو: ترک خاتون اینکر پروگرام کی براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش

ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل 'ٹی آر ٹی' کی ایک خاتون میزبان نیلگن...
شائع 01 ستمبر 2020 09:37am

ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل 'ٹی آر ٹی' کی ایک خاتون میزبان نیلگن بلکاش 'Nilgün Balkaç' براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑیں اور یہ منظر پوری دنیا میں دیکھا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل کی پیش کارہ نیلگن بلکاش آج سے 98 سال قبل یونا کے ساتھ ہونے والی ایک لڑائی میں ترک فوج کی 'فتح' کی یاد میں براہ راست پروگرام کر رہی تھیں۔

ترکی میں اس جنگ کو 'معرکہ دومولوبونار' نام سے جانا جاتا ہے جس میں ترک فوج کو یونانی فوج پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ یہ لڑائی سنہ 1919ء سے 1922ء تک کمال اتا ترک کی قیادت میں ترکی کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی جنگ کاحصہ تھی۔

ترک خاتون ٹی وی میزبان کی براہ راست نشریات کے دوران بے ہوش ہو کر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ خیال رہے کہ اکاون سالہ پیش کارہ بالکاش ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل 'ٹی آر ٹی' کی میں ایک شو کی میزبان ہیں۔

Read Comments