اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی :مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز...
شائع 02 ستمبر 2020 10:58am

کراچی :مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ،ن لیگ کے رہنماءاحسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔

کراچی آمد پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ائیرپورٹ لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن کی مشترکہ پلیٹ فارم سے عملی جدوجہد پربھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ہوگا جب کہ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بلانے پر بھی مشاورت ہو گی۔

Read Comments