کراچی جب پانی میں ڈوبا ہواہے توسیاست نہیں کرنی چاہیئے،شہبازشریف

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا...
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2020 12:47pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی جب پانی میں ڈوباہواہےتو سیاست نہیں کرنی چاہیئے،اگر کراچی کیلئے وعدوں اور دعوؤں کی بجائے کام کیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، شہباز شریف کے ہمراہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔

ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،ن لیگ کے کارکنان جئے نواز شریف اور جئے نواز شریف کے نعرے لگاتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا بارشوں کی تباہی کاریوں سے متاثرہ بھائی، بہنوں اور بچوں کے ساتھ تعذیت کیلئے آیا ہوں، اس وقت پوری قوم کی ہمدردیاں کراچی اور سندھ واسیوں کے ساتھ ہیں، یہ روشنیوں کا شہر ہے، ہم حکومت سندھ کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا بارشوں سے جو تباہ کاریاں ہوئی ہیں، جانی نقصان ہوا، مالی نقصان ہوا، اس وقت ان حالات میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کیلئے وعدوں اور دعوؤں کی بجائے کام کیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے، 16 ارب روپے کا جو اعلان کیا گیا تھا اس میں سے میرا نہیں خیال کہ کچھ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا گرین لائن اورکے فور وفاق کے منصوبے جو میاں نواز شریف نے دئیے، وزیراعظم عمران خان کراچی آئیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملیں، مسائل کا حل کریں اس شہر نے بہت فرض ادا کیا ہے، اس کا حق اس کو دیا جائے۔

Read Comments