سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنےکا فیصلہ کالعدم

اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی سینیٹر رحمان...
شائع 02 ستمبر 2020 01:31pm

اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف پٹیشن منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے 5اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا ،عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کومدنظر نہیں رکھا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر سماعت کیلئے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ 5اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے اور فریقین کو سن کر 3ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

Read Comments