نیب کاسہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ،اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں

سکھر:قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر آبپاشی سندھ وزیر سہیل انور...
شائع 02 ستمبر 2020 02:25pm

سکھر:قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر آبپاشی سندھ وزیر سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔

نیب سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اورصوبائی وزیر سہیل انورسیال کی لاڑکانہ میں رہائگاہہ پرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران سہیل انورسیال کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات تحویل میں لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم مزید کارروائی میں مصروف ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کےگھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پرچھاپہ مارا گیا،سہیل انور سیال کیخلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر سہیل انور سیال پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاکیس ہے اور ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Read Comments