امریکی شہری سنتھیا رچی کو 15روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے میں...
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2020 03:11pm

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور سنتھیا رچی کو15روزکے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کیلئے درخواست دی تھی تاہم آ ج وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔

وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ملک بدر کرنے کابھی حکم دے دیاگیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ سنتھیارچی نے اگر احکامات کی پیروی نہیں کی تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

Read Comments