رانا ثناء اللہ ایک بار پھر نیب میں طلب

نیب لاہور ریجنل بورڈ نے رانا ثناءاللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔
شائع 02 ستمبر 2020 06:06pm

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناءاللہ ایک بار نیب کے ریڈار پرآگئے۔نیب نے غیر قانونی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انویسٹی گیشن میں انہیں 10ستمبر کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں۔نیب لاہور نے انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جاری تحقیقات میں ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ انہیں 10 ستمبر کو صبح 10 بجے نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب لاہور ریجنل بورڈ نے رانا ثناءاللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

رانا ثناءاللہ اس قبل بھی ایک سے زائد بار نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، تاہم تحقیقاتی ٹیم نے مطمئن نہ ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا ہے۔

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری میں لیگی رہنماوں مدثر قیوم ناہرہ اور اظہر قیوم ناہرہ کو بھی 11ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

Read Comments