وزیر اعظم کی شیریں مزاری اور اٹارنی جنرل سے ملاقات
ملاقات میں وزیراعظم نے خواتین قیدیوں کی رہائی کےلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیریں مزاری، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیریں مزاری، اٹارنی جنرل اور بیرسٹرعلی ظفر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان بھی شریک تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے خواتین قیدیوں کی رہائی کےلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے فیصلہ وزارت انسانی حقوق،اٹارنی جنرل اوربیرسٹرعلی ظفرکے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرپورا ترنے والی انڈر ٹرائل اورسزایافتہ خواتین قیدیوں کی رہائی ہوگی۔ وزیراعظم نے غیر ملکی قیدی خواتین کے حوالے سے بھی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
Read Comments