کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی میں بارش سے تباہی کی صورتحال پر غور کیلئے پی پی کے شریک...
شائع 02 ستمبر 2020 11:02pm

کراچی میں بارش سے تباہی کی صورتحال پر غور کیلئے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اہم ملاقات کی۔

کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال سیاست میں بھونچال لے آئی ۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیٹھک لگائی ۔ جس میں شہر قائد کی صورتحال زیر بحث آئی ۔

دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے رویے پر شکوے کا اظہار کیا اور کراچی کیلئے بڑے امدادی پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

ملاقات کے بعد نوید قمر نے پریس کانفرنس میں شہباز شریفکا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پر طنز کا تیر بھی داغ دیا

احسن اقبال نے کراچی کیلیے وفاقی حکومت سے امدادی پیکج کا بھی مطالبہ کیا ۔ لیگی رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے۔

Read Comments