سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، مسلمانوں کے جذبات مجروح

سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ کے شعبے کو مزید وسعت دینے کے لئے بڑے...
شائع 03 ستمبر 2020 08:55am

سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ کے شعبے کو مزید وسعت دینے کے لئے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی مزید 20 سینما گھر کھولے جائیں گے۔

سعودی عرب میں فلموں کے شائقین نے کہا ہے کہ اگست 2020 منفرد خوشیوں کا مہینہ ثابت ہوا ہے، اس دوران حفر الباطن، الجبیل اور الاحسا میں پہلی بار تین سینما گھروں کا افتتاح ہوا جبکہ دارالحکومت ریاض میں مزید دو سینما گھر کھولے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں سینما گھروں کا قیام زندگی کا معیار بہتر بنانے والے پروگرام کے تحت ہو رہا ہے، سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں مملکت میں سینما گھروں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

ان کا مقصد ملک میں تفریح کے نت نئے مواقع فراہم کرنا اور اندرون ملک فلم سازی کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

Read Comments