خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی،اب تک 30 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی،اب تک...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2020 01:44pm

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی،اب تک 30افراد جاں بحق اور38 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 133گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش سے ہونیوالے نقصانات اور حادثات کی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق بارش کے نتیجے میں ہونےوالے مختلف حادثات میں اب تک30افراد جاں بحق جبکہ 38افرادزخمی ہوچکے ہیں،جاں بحق ہونےوالوں میں13بچے،12خواتین اور 5مردشامل ہیں۔

رپورٹ کےمطابق مجموعی طورپر133گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس میں 118گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ15گھروں مکمل مہندم ہوگئے،حادثات میں 15مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائےسوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ51900کیوسک،منڈا کے مقام پر35840،خوازخیلہ کے مقام پر33684کیوسک،دریائےپانچکوڑہ میں20981اوردریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر90393 کیوسک ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے صوبے میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے جوجمعہ کےروز تک رہے گا۔

بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

Read Comments