شہبازشریف کی درخواست ضمانت کیلئےلاہور ہائیکورٹ کا2رکنی بینچ تشکیل
لاہورہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر...
لاہورہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ تشکیل دے دیا ، جسٹس فاروق حیدر 2رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 7 ستمبر سے پرنسپل سیٹ پر نیب مقدمات کی سماعت شروع کرے گا،بینچ میاں شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثے انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی کرے گا ۔
اس سے قبل جسٹس شہرام سرور نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی،جس پر 2رکنی بینچ تحلیل ہو گیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات اور ججز کی کمی کے باعث نیا بینچ تشکیل نہ دیا جاسکا تھا۔
Read Comments
