پاک فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات سے ملک...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2020 02:06pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات سے ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا،آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے،پاک فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالی تومعاشی محاذمیں متعددچیلنجزدرپیش تھے،معاشی اصلاحات اورکاروبارمیں آسانی سمیت متعدداقدامات کئے،ملک کو درست سمت پرگامزن کردیا ہے،نہیں چاہتے کہ ہماری معیشت کا انحصارقرضوں پرہو،کرپشن پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے،آگےبڑھنے کیلئےکرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیگرممالک کی طرح کورونامیں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا،مکمل لاک ڈاؤن سے غریب عوام زیادہ متاثرہوتے،ہم نے آنکھیں بندکرکےمکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی،کوروناکو کنٹرول کرنےکیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کیا،کوروناکےخاتمےکیلئےبروقت مشکل فیصلےکئے۔

انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیاجاسکتا،سول اورعسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے،فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے،پاکستان میں میڈیا پرکوئی قدغن نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا خواہشمند ہے،افغان مسئلہ کا واحد حل مذاکرات ہیں ،افغانوں نےاپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنا ہے،بھارت کی افغانستان سےسرحدیں نہیں ملتیں،بھارت مسلسل افغانستان میں مداخلت کررہا ہے،بھارت افغان امن عمل میں دراڑیں ڈالناچاہتا ہے،افغانستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرمیں حل فوجی نہیں،بھارت میں اس وقت انتہاپسند حکومت ہے ،بھارتی سرکار نازیوں کےنقش قدم پرچل رہی ہے،کشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،بھارت اورپاکستان میں تنازع کی بڑی وجہ کشمیرہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،کوئی یکطرفہ فیصلہ فلسطینی تسلیم نہیں کریں گے،فلسطینیوں کو الگ ریاست ملنے تک مسئلہ حل نہیں ہوگا،چین سےہمارے تعلقات ماضی سےزیادہ مضبوط ہیں،پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے۔

Read Comments