کراچی :کلفٹن میں کے پی ٹی انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں کے پی ٹی انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے پی ٹی انڈر پاس کو انجینئرز کے تفصیلی معائنے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کے پی ٹی انڈر پاس کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایاکہ ماہرین کے مطابق کے پی ٹی انڈرپاس کا این ای ڈی یونیورسٹی کے انجینئرز نے معائنہ کیا ہے،انجینئرز نے کے پی ٹی انڈر پاس کو کلیئر قرار دیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کے پی ٹی انڈر پاس کے اسٹرکچر میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے۔
یادر رہے کراچی میں کے پی ٹی انڈر پاس کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، انڈر پاس کے خستہ حال ہونے سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
