سپریم کورٹ کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ سپریم...
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں ،سپریم کورٹ کو وفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار ہے،سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے۔
چیف جسٹس جسٹس گلزاراحمدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے ،آئین کا آرٹیکل 175 عدالتی نظام کا احاطہ کرتا ہے.
چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہاکہ عدلیہ ریاست کااہم ستون ہے، آئین کے مطابق سپریم کورٹ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہے ہیں ،سپریم کورٹ کو وفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے،سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے۔
Read Comments
