معاشی استحکام میں تعمیراتی شعبے اہم قرار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ معیشت کے...
شائع 03 ستمبر 2020 07:47pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ معیشت کے استحکام اور معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ حکومت اس شعبے کے فروغ کے حوالے سے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں سندھ میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ انیس منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس میں اڑتیس لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیرات ہوں گی جن کی لاگت تیرہ ارب اسی کروڑ روپے ہے، ان منصوبوں سے تیس ارب کی معاشی سرگرمی پیدا ہوں گی۔

اجلاس میں موجودآباد کے نمائندوں عارف حبیب،عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگرنے وزیراعظم کو کم آمدنی والے گھروں کی تعمیر سمیت مختلف تعمیراتی منصوبوں پر بریفنگ دی اوروزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور حکومتی اقدامات کو سراہا، وزیر اعظم کو ملک کے تین بڑے شہروں ( کراچی، لاہور اور اسلام آباد) میں رجسٹر مال گزاری خصوصاً سرکاری اراضی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے میں ابتک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آرکی تعمیرات کے حوالے سے رجسٹرڈ منصوبوں اور آئی آر ایس پورٹل کے ذریعے متعلقہ افرادکی سہولتکاری پر بریفنگ دی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریزنے اپنے اہنے صوبوں میں تعمیراتی سرگرمیوں اور اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے تمام چیف سیکرٹریز اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی کہ منظور شدہ رہائشی منصوبوں کی معلومات کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹس پریومیہ اپ ڈیٹ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کو ازسر نو مرتب کرنے کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت بھی کی ، وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹریز کوہدایت کی کہ تعمیراتی شعبے کی سہولت کاری کے حوالے سے ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کو رواں ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Read Comments