بلدیاتی الیکشن ، سندھ حکومت سماعت کیلئے طلب

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت کو 7ستمبر...
شائع 03 ستمبر 2020 08:02pm

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت کو 7ستمبر کو سماعت کے لیے بلا لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے سرکاری موقف کو سننے کے بعد قانون کے مطابق مناسب فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن میں صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سینئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی رہنما تاج حیدر اور نثار احمد کے خطوط کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو 7ستمبر کو گیارہ بجے سماعت کے لیے بلا لیا۔ الیکشن کمیشن حکومت سندھ کے سرکاری موقف کی سماعت کرے گا اور قانون کے مطابق مناسب فیصلہ کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے تحت محکمہ شماریات کے طرف سے جاری کردہ سرکاری اعدادو شمار کو مدنظر رکھ کر حلقہ بندیاں کر سکتا ہے۔ ،پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے حتمی اعدادوشمار شائع نہ ہونے تک حلقہ بندیاں نہ کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

Read Comments