خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی،اب تک 48 افرادجاں بحق
پشاور:خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں سے اب تک 48افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئےجبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 57 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پٹن میں 34، سیدوشریف میں 27، کالام میں 14، چترال میں 16، کاکول 15، چیراٹ میں 5، بالاکوٹ میں 3 دیر بالا زیریں میں 2 اور دیر بالا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 اگست سے شروع ہونے والی بارش سے 48 اموات واقع ہوئیں جبکہ 67 افراد ذخمی ہوئے، 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ۔
چینی سفارت خانے نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ 800 خاندانوں کیلئے کھانے کی اشیاء بھیج دی ہیں،چترال، کوہستان اور بونیر کیلئے بھی مزید امدادی سامان بھیج دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے بالائی اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے۔
