راولپنڈی،اسلام آباداورگرد و نواح میں مون سون بارشیں، موسم خوشگوار

راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2020 10:54am

راولپنڈی،اسلام آباد اورگردونواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد موسم خوشگوارہو گیا۔

جڑواں شہروں اورگردونواح میں بارش کاسلسلہ جاری ہے،مارگلہ پہاڑیوں کی طرف سے کالے سیاہ بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگئے،بادل برسنے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم خوشگوارہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ،بالائی ،وسطی پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Read Comments