وزیراعلیٰ پنجاب کانشیبی علاقوں سے بارش کےپانی کی جلدنکاسی کاحکم
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورنکاسی آب کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے،پانی کے نکاس کے کام میں تساہل برداشت نہیں۔
عثمان بزدار نے حکم دیا کہ واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں جبکہ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔
