دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد:ملک بالائی علاقوں میں بارش کے باعث محکمہ موسمیات نے...
شائع 04 ستمبر 2020 02:13pm

اسلام آباد:ملک بالائی علاقوں میں بارش کے باعث محکمہ موسمیات نے دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

سیلاب کی صورتحال سے آگاہی دینے والے وفاقی ادارے نے محمکہ آبپاشی سندھ اور دیگر اداروں کو الرٹ جاری کردیا جس مطابق 9سے 10 ستمبر کے دوران سکھر اور گدو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔

دریائے سندھ میں اس وقت گڈو کے مقام پر درمیانے درجے اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی تیزی سے آمد کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی سطح بلند ہونے سے گدو اور سکھر کے درمیان کچے کے 250 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

Read Comments