وزیراعظم کامعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کااستعفیٰ قبول کرنےسےانکار
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں لہذا وہ کام جاری رکھیں۔
واضح رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
