شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کہیں ہلکی اور کہیں تیز...
شائع 04 ستمبر 2020 07:09pm

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بعض علاقوں میں سڑک پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق صبح سے جاری شدید حبس کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاون، طارق روڈ، ایئرپورٹ اور صدر میں بارش اور بونداباندی سے سڑکیں بھیگ گئیں۔ جبکہ گرو مندر، گولیمار، گلبہار اور لسبیلہ وغیرہ کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

Read Comments