وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی...
شائع 04 ستمبر 2020 07:21pm

وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وفاقی وزرا، این ڈی ایم اے حکام اور پارٹی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کل کراچی کا اہم ترین دورہ کریں گے. وزیراعظم کراچی کیلیےاربوں روپےکےپیکج کااعلان کرینگے۔

وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کراچی کا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے کراچی میں بارش سے تباہی کے بعد ہونیوالی ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا اور دورے میں انہوں نے فوج کی ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Read Comments