بارش کیا ہوئی، لاہور ڈوبنے لگا،حکومت پرتنقید

بارش کیا ہوئی، لاہور ڈوبنے لگا،حکومت پرتنقید پیپلز پارٹی کے...
شائع 04 ستمبر 2020 08:33pm

لاہور میں موسلادھار بارش کی گونج پنجاب اسمبلی میں بھی سنائی دی۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کہتے ہیں حکومت کو صاف ستھرا لاہور ملا لیکن دو سالوں میں لاہور کو ڈوبو دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ محنت و انسانی وسائل میں کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوانین میں ترمیمی اصلاحات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت 2 گھنٹے 23 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔

اجلاس میں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے متعلق سوالات دریافت کئے گے۔ صوبائی وزیر نے ایوان میں جوابات دیتے ہوئے محکمہ لیبرز کیلئے موثر اقدامات نہ ہونے کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہرا دیا۔

پالیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضی نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر طنزیہ جملوں کے وار کئے۔ بولے لاہور میں بارش کیا ہوئی لاہور ڈوبنے لگا ہے۔

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نیازی نے اعتراف کیا کہ لیبر کے حقوق تلفی کرنی والی فیکٹریز کیخلاف کاروائی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈے مکمل ہونے پر پینل آف چئیرمین میاں شفیع محمد نے اجلاس پیر کو دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

Read Comments