سوات: سیلاب سے نقصانات، وزیراعلیٰ کا دورہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کے علاقہ مدین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثر شاہ گرام اور تیرات میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلی نے متاثرہ مکان کی فوری سروے کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مدین سوات میں سیلآب سے متاثرہ علاقوں شاہ گرام اور تیرات کا دورہ کیا ۔
صوبائی وزیر محب اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، ایم پی اے میاں شرافت علی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام و دیگر متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے علاقے میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، مکانات اور و دیگر نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہےصوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں سرکاری مشینری نے بر وقت اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ مستقل بحالی کے لیے سروے اور منصوبہ بندی پر بھی کام جاری ہے صوبے میں جہاں بھی سیلاب سے نقصان ہوا ہے وہاں پر ریلیف کی فراہمی کا کام جاری ہے۔