حب کو کراچی سے ملانے والے پل کے گرنے کاخدشہ
حب ندی پر کراچی اور بلوچستان کو ملانے والا پل خستہ حال ہوگیا، ...
حب ندی پر کراچی اور بلوچستان کو ملانے والا پل خستہ حال ہوگیا، کئی سال سے مرمت نہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
پل کے گرنے کاخدشہ ہے، جبکہ کئی سال سے مرمت نہ ہونے پرپل کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں۔
مذکورہ پل سے کوئٹہ، گوادر، مکران پشین، چمن جانے والی گاڑیاں گزرتی ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں پل کی دیکھ بھال این ایچ اے کی ذمے داری ہے۔ کئی بارخستہ حالی سے آگاہ کیا لیکن کوئی عمل نہ ہوا جواب ملا کہ پل اتنا مخدوش نہیں ہے، مرمت کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔
Read Comments