کیا عاصم باجوہ نیب کا سامنا کریں گے؟
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی...
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کو بھی نیب سے مستفید ہونا پڑ سکتا ہے۔
یہ بات لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہی ۔
رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عاصم باجوہ کے استعفے کا معاملہ ان کا اور پی ٹی آئی کا معاملہ ہے،
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہ ہو جائے وہ معصوم ہوتا ہے لیکن اس ملک میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عاصم باجوہ صاحب پر نیب قانون کا اطلاق ہوتا ہے، وہ بھی ہماری طرح ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ عاصم باجوہ کو بھی نیب سے مستفید ہونا پڑ جائے۔
Read Comments