'ہمارے دشمن اور عالمی میڈیا ایران میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں'

دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر روحانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2020 07:40pm

ایرانی صدر حسن روحانی نےالزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی پریس اور ’دشمنوں نے‘ کورونا کے باعث ایران میں تمام تر سرگرمیوں کو روکنے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کا ہدف بنا رکھا ہے۔

دارالحکومت تہران میں کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر روحانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پریس نے جھوٹی خبریں پھیلا رکھی ہیں اورحکومت کے عوام کے جانی تحفظ کو نظر انداز کرنے کی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔ ہمارے دشمن ملک میں انتشار پیدا کرنے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

امریکی پابندیوں پرتنقید کرتےہوئے ایرانی صدر نے بتایاکہ اگر غیر ملکی پریس ایرانی عوام کا درد مند ہوتا تو یہ امریکی غیر حق بجانب پالیسیوں سےمتعلق بھی خبریں پیش کرتا۔ کورونا کی ادویات کے حصول میں ہم قاصر ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

Read Comments