وفاق نے کراچی کو 3 سو ارب کا پیکج دیا، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ گیارہ سو ارب میں سے وفاق نے تین سو ارب کا پیکج دیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل آگیا ۔
وہ کہتے ہیں کہ کراچی پیکج میں سندھ حکومت کے آٹھ سو ارب کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ وفاق نے کراچی کو تین سو ارب کا پیکج دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت سے متاثرہ علاقوں میں از سر نو تعمیرات کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہم وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ سندھ کے عوام مشکل میں ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پیکیج میں سندھ حکومت کے800ارب کے منصوبے ہیں،تاہم کراچی کی ترقی کیلیے یہ اچھی شروعات ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےلیے1100ارب روپےکےپیکج کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نےبتایا کہ یہ پیکج وفاق اورصوبائی حکومت نےمل کرترتیب دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت گزارا،اب مسائل حل ہونگے۔
کراچی کےگورنرہاؤس میں ہفتےکی دوپہرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کےلیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے۔انھوں نے بتایا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کرےگی۔ بےدخل ہونے والوں کے لیے رہائش کا انتظام سندھ حکومت کرےگی۔
انھوں نے بتایا کہ سوریج سسٹم کےلیے بھی 1100 ارب روپے میں رقم رکھی گئی ہے۔ سالڈ ویسٹ کےلیے بھی پیکج میں رقم موجود ہوگی۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل پر انھوں نے کہا کہ سرکلرریلوے سمیت سڑکوں کے مسائل کے حل کےلیے بھی پیکج میں رقم رکھی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوآرڈینشن کمیٹی کے ذریعےکراچی کےمسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کراچی میں مختلف اداروں کی حدود ہے،پی سی آئی سی کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرزکوایک مقام پر جمع کرنا ہے،سب مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے عوام کے مشکل وقت کا اندازہ ہے،اب مسئلے حل کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ سندھ میں اندرون صوبے بارشوں سے ہونے والی تباہی سے وزیراعلیٰ نے آگاہ کیا، مسائل حل کرنےکےلیے کام کریں گے۔عمران خان نے بتایا کہ ایک سال میں پہلا فیز اور تین سال میں تمام منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔