ڈیڑھ سال قبل کراچی کیلئے اعلان کیا گیا 162 ارب کہاں گیا؟
کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے گیارہ سو ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے، لیکن آج سے ٹھیک ایک سال چار ماہ قبل وزیراعظم نے کراچی کے لیے ایک سو باسٹھ ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا تھا۔ وہ پیسہ کہاں گیا اور کہاں خرچ ہوا؟ عوام جواب مانگ رہے ہیں۔
30 مارچ 2019 یعنی آج سے ٹھیک ایک سال چار ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں سے ایک وعدہ کیا تھا۔
یہ پیسہ بھی ترقیاتی منصوبوں پر لگنا تھا، جس میں کراچی سرکلر ریلوے بحالی، کے فور منصوبہ، سیوریج بہتری کا منصوبہ، گرین لائن منصوبہ سمیت 18 منصوبے شامل تھے۔
ایک سال چار ماہ بیت گئے لیکن ان منصوبوں کا کیا ہوا اور پیسہ کہاں گیا؟ نہ پوچھنے والوں نے پوچھا نہ بتانے والوں نے بتایا۔
لیکن کراچی والوں کو سب یاد ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہاں ہیں کراچی کے 162 ارب؟ اس بار اعلان نہیں کراچی کو کام چاہیے۔
کراچی کے باسیوں کا مطالبہ ہے کہ یہ پیسہ بھیک نہیں، کراچی کا حق ہے۔ آپ کراچی کو اس کا حق دیں۔