کراچی سمیت سندھ بھرکےبلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں

سندھ حکومت نے 21 گریڈ کے افسر افتخارشالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
شائع 06 ستمبر 2020 08:30pm

کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں کردی گئیں۔سندھ حکومت نے 21 گریڈ کے افسر افتخارشالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کراچی کے 6 ڈی ایم سیز میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کےلئے گہنورلغاری کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا۔ڈی ایم سی ساؤتھ کراچی میں ارشاد سوڈہر، کراچی ضلع غربی میں سلیم اللہ اوڈھو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

کراچی ضلع شرقی میں محمد علی شاہ اور ملیر کےلئے اے ڈی سی ون کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ۔ضلع کورنگی کےلئے شہریارمیمن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا۔

ڈی ایم سی حیدرآباد کے لئے ڈپٹی کمشنر کو ایڈمنسٹریٹر لگادیا۔سکھرکےلئے شہزاد افضل کو ایڈمنسٹریٹر لگادیا۔

Read Comments