یوم دفاع پاکستان پرمزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
یوم دفاع پاکستان پرمزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔کراچی میں تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھ ستمبر 1965 کو دفاع وطن کی جنگ لڑی گئی اور دشمن کے دانت کھٹے کردیئے گئے۔
چھ ستمبر1965 وہ دن جب ارض پاک پر بری نظر ڈالنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا گیا۔
آج انہیں قومی ہیروز اور بہادر فوجیوں کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ قرآن پاک کی تلاوت کی گئی قومی ترانا بجایا گیا۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے پھول چڑھائے۔ فاتحہ خوانی کی، اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
ایئر وائس مارشل نے کہا آج کے دن پاک فوج نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
لاہور میں مزار اقبال پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے حاضری دی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
رینجرزکے دستے نے سلامی پیش کی بادشاہی مسجد کےخطیب مولاناعبدالخبیرآزادنے ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دعاکروائی۔