جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجرعزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
شائع 06 ستمبر 2020 10:15pm

جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے میدان جنگ میں جرات و بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو دنیا تاقیامت یاد رکھے گی۔

65کی جنگ میں اپنےسے کئی گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹےکرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16اگست 1928کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان سےقبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا۔ میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹننٹ پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

ستمبر1965میں جب بھارت نے ارض پاک پر شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔لاہور کا یہ محافظ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔ 10 ستمبر 1965 کو جب دشمن پاک فوج پر بھاری گولہ باری کر رہا تھا، اس دوران ایک گولہ میجر عزیز بھٹی شہید کو لگا اور یوں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجرعزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ قوم ارض پاک کے اس عظیم سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔

Read Comments