چیف جسٹس آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سپریم کورٹ لاہور...
شائع 07 ستمبر 2020 09:09am

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی،سول اور فوجداری نوعیت کی اپیلیں سماعت کیلئے پیش کی جائیں گی۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسران پیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ،جس کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

Read Comments